64

میڈیکل افسروں کی تنخواہوں میں 32ہزار کا اضافہ

پشاور۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ادارہ جاتی پریکٹس کرنے والے میڈیکل افسروں کی تنخواہوں میں 32 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ٗ ایم اوز اب 60ہزارکی بجائے ماہانہ 92ہزار روپے وصول کرینگے جبکہ تینوں اداروں ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ ٗ کے ایم سی اور کے سی ڈی کے ملازمین کو ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ایچ آر موڈیول میں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یہ فیصلے کے ٹی ایچ کے بورڈ آف گورنرز کے منعقد ہ اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی اجلاس میں ہسپتال کے معاشی مسائل ٗ جاری تعمیراتی کام اور دیگر مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی جبکہ منظور شدہ پی سی ون کے تحت تمام یونٹ سات دن کے اند راندر موجود ہ وسائل کے ساتھ ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کی نئی عمار ت منتقل کئے جائیں گے طویل مدت سے جاری ادارہ اجاتی پریکٹس کے میڈیکل آفیسرز کی تنخواہ 60ہزارسے 92ہزارکر دی گئی ہے۔