93

پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والے دکانداروں کی شامت

پشاور۔کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پر مزید 58 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ شعبہ بازار اور خیبر بازار میں واقع ہوٹلوں، جوس شاپس، بیکریوں، چاے ، نانبائی کی دکانوں کی چیکنگ بھی کئی گئی۔

کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر نے باچا خان چوک میں واقع ملاگوری پلازہ میں کاروائی کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 58 دکانیں سیل کردیں ادھر شعبہ بازار اور خیبر بازار میں کاروائی کرتے ہوئے لذیزہ چاول کی خراب صفائی صورتحال اور تجاوزات قائم کرنے اور بیشتر ہوٹلوں، نانبائی، چاے ہوٹلوں میں صفائی صورتحال ناقص نکلی جس پر انہیں نوٹسز جاری کئے ۔