114

پشاورمیں بارش اورژالہ باری ٗ موسم سرد

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورمیں گزشتہ روزہونے والی موسلادھاربارش سے شہرکے مضافاتی علاقوں سمیت اندرون شہرمیں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ ژالہ باری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے اورلوگوں نے کمبل اوررضائیاں نکال لی ہیں دوسری جانب پشاورمیں نکاسی آب کاموثرنظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پرکھڑارہا جس کے باعث وہاں سے گذرنے والے افراد کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جمعرات کے روزعلی الصبح سے ہی بادل چھائے رہے اوردوپہردوبجے کے قریب شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے شام تک جاری رہی جبکہ اس دوران شہرکے بعض حصوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے اورموسم سرما کے آغازکے باعث لوگوں نے رضائیاں اورکمبل نکال لئے ہیں جبکہ بچوں کو گرم کپڑے پہناناشروع کردئیے گئے ہیں ۔