361

رشوت لینے والا پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتار

پشاور۔ محکمہ انٹی کرپشن نوشہرہ نے اراضی کے انتقال کے عوض رشوت لینے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا بتایاگیا ہے گزشتہ روز ولید خان نامی شخص نے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ حلقہ جبہ خٹک کا پٹواری طارق شاہ اراضی کے انتقال کے عوض ایک لاکھ 20 ہزار روپے رشوت مانگ رہاہے۔

جس پر انٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرکے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پہلے سے دستخط شدہ 60 ہزار روپے مالیت کے نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔