105

کشیدہ صورتحال ٗ سکول آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی کشیدہ صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر نجی سکول آج بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗ جمعرات کے روز بھی پشاورسمیت صوبے بھر میں نجی سکول بند رہے۔

البتہ سرکاری سکول کھلے رہے جہاں پر طلبہ کی حاضری انتہائی کم تھی نجی سکولوں کی تنظیموں حالات کا جائزہ لینے کے بعد آج بروز جمعہ بھی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا واضح رہے کہ ہفتہ کے دن بھی بیشتر نجی سکول بند ہوتے ہیں اس طرح نجی سکول دوبارہ پیر کے روز کھلنے کا امکان ہے ۔