257

پشاور کی ٹرانسپورٹ برادری کا پہیہ جام کا اعلان

پشاور کی ٹرانسپورٹ برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منگل 6 نومبر کو تمام گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج کا اعلان کیا ہے ٗپبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن ٗ متحدہ ورکرز فیڈریشن اور مومند ٹرمنیل کے صدور خان زمان آفریدی ٗ نور محمد اور محمد عالم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں کو بھی مجبوراً کرایے بڑھانے پڑتے ہیں ۔

تاہم اس سے براہ راست عوام متاثر ہوتے ہیں لہٰذا انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ حکومت کو قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کیاجا سکے ۔