90

کوہستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری

کوہستان ۔ کوہستان کے علاقے تھانہ لوٹر کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگر نے سے 17 افرادجاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لوٹر نالے کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے کوسٹر کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہارے، تاہم 9 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثہ رات کی تاریکی میں پیش آیا، گہری کھائی ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کو باہر نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا رہا۔ڈی پی او اپر کوہستان کے مطابق لاشوں کو بذریعہ رسی گہری کھائی سے نکالا گیا، مسافر بس میں اٹھارہ افراد سوار تھے جو گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راول پنڈی جا رہے تھے۔