94

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ،لیویز اہلکار زخمی

باجوڑ۔ باجوڑمیں تحصیلدار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے،رٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ناوگئی کے علاقہ کمانگرہ چہارمنگ میں سڑک کنارے تحصیلدار عبدالحسیب خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تحصیلدار محفوظ رہے۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیڈکوارٹر اسپتا ل خار منتقل کردیاگیا ہے ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔