77

حکومت کا اہم پوسٹوں پر حمایتی افسران کو تعینات کرنیکا فیصلہ

لاہور ۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اہم پوسٹوں پر اپنے حمایت یافتہ افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے ان افسران کو گریڈ اکیس سے گریڈ بائیس میں ترقی دینے کیلئے سوچ و بچار شروع کر دیا ہے

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایسے افسران کی ایک فہرست وفاقی حکومت کو ارسال کر رکھی ہے جنہیں گریڈ بائیس میں ترقی دیکر پنجاب بھر میں اہم پوسٹوں پر تعینات کیا جائیگا اور اسی طرح ملک کے باقی تینوں صوبوں سندھ ،بلوچستان اور کے پی کے میں گریڈ بائیس میں ترقیاں پانے والوں کو تعینات کیا جائیگا واضح رہے کہ گریڈ بائیس کی اہم پوسٹوں میں چیف سیکرٹری ،آئی جی ایڈیشنل آئی جی پولیس ،ڈی جی عہدے کے افسران شامل ہیں ۔