73

پاکستان میں پہلی مرتبہ شام کوبھی عدالتیں لگانے کافیصلہ

لاہور۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے شام کوبھی عدالتیں لگانے کافیصلہ کر لیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارشام کے اوقات میں فیملی عدالتیں لگیں گی۔

فیملی عدالتوں میں شام کوبچوں کے کیسزکی سماعت ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ 3 نومبرکوبچوں کی عدالتوں کاافتتاح کریں گے،عدالتیں دوپہر 2 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی،چیف جسٹس انوارالحق کا کہنا ہے کہ بچوں کوجرائم سے بچانے کیلئے شام کوعدالتیں لگانے کافیصلہ کیا۔