73

ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس گوادر میں ہوگی

گوادر۔ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس (آج ) پیر کو گوادرمیں شروع ہو گی ،26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے۔ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں 26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے، سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔

انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی اور سینیٹ حکام گوادر پہنچ چکے ہیں اور کانفرنس میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔دوسر ی جانب گوادر میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، گوادر شہر کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے۔

جبکہ گوادر ایئرپورٹ سے شہر آنے والی سڑک سمیت مختلف مقامات پر قومی پرچم کے علاوہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے پرچم بھی آویزاں کئے گئے ۔گوادر کے مختلف مقامات پر پاکستان کی علاقائی ثقافت کیرنگ بھی نمایاں ہیں، یہ ایشیائی پارلیمانی کانفرنس 31اکتوبر تک جاری رہے گی ۔