65

بھارت اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کرینگے ٗ فواد چوہدری

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے،جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور کہا کہ سرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں۔

حکومت صورتحال واضح کرے۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ اور کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے، آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں۔

تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں ،پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ اس پر احسن اقبال نے ایک مرتبہ پھر میدان میں اینٹری ماری اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں وزیر اطلاعات محض وضاحت مانگنے پر آگ بگولہ ہوئے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔