127

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواستیں جمع

اسلام آباد۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی 2 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کے مطابق 29اکتوبر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کیلئے 2درخواستیں موصول ہو ئیں ہیں۔

پہلی درخواست 18اکتوبر کو رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ نے جمع کرائی جبکہ بعدازاں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے دوسری درخواست 24اکتوبر کو جمع کرائی گئی۔سیکرٹریٹ حکام کے مطابق پہلے موصول ہونے والی درخواست ہی قابل قبول کی جائیگی کیونکہ دونوں درخواستوں کا متن ایک ہی ہے۔