70

نیب کا ایل این جی سیکنڈل پھر سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ قو می احتساب بیورو (نیب )نے ایل این جی اسیکنڈل پھر سے کھو لتے ہو ئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ، نجی ٹی وی کے مطا بق نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل کی دوبارہ انکوئری شروع کر دی۔

وزارت پیٹرولیم کے سابق افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب نے متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا جس کے لئے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا گیا۔ اس سے قبل نیب کراچی نے کیس بند کر دیا تھا۔