66

پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کیا ہے ٗ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ 

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اور پوری قوم پراعتماد ہیں کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ، صحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔