سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، جس کے بعد چار روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرے کے دوران 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔
قابض انتظامیہ نے سری نگر کے تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے جبکہ سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ضلع کلگام میں قابض فوج نے فائرنگ اور دھماکے کرکے 9 کشمیریوں کو شہید کیا تھا جبکہ اگلے روز ایک اور کشمیری دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ مشترکہ حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔