105

وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شام سوا 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وزیراعظم کن معاملات پر گفتگو کریں گے جب کہ پاکستان تحریک انصاف یا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان خطاب کے دوران سعودی عرب کے دورے سے متعلق معاملات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔

Faisal Javed Khan@FaisalJavedKhan

Prime Minister Imran Khan will address to the Nation today at 7:15pm inshALLAH

5:38 PM - Oct 24, 2018

Twitter Ads info and privacy

ذرائع کے مطابق وزیراعظم قوم کو دورہ سعودی عرب کے بارے میں آگاہ کریں گے اور بیل آؤٹ پیکیج لینے کی وجوہات پر بات کریں گے۔ عمران خان خطاب میں ملک کا آئندہ کا معاشی لائحہ عمل بھی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا ہے اور سعودی حکومت نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔