70

پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی چالان

پشاور۔پشاور ٹریفک وارڈن پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پررکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد وزیر کی گاڑی کو چالان کردیا شاہین سکواڈ کے انچارج رشید خان کے مطابق منگل کے روز پی کے 89 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شاہ محمد خان اپنے ڈرائیور حشمت اللہ کے ہمراہ گاڑی نمبر ای ڈبلیو 885 میں حیات آباد سے اسمبلی جارہے تھے کہ راستہ میں امن چوک کے قریب ڈرائیور کو بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ کرنے کی پاداش میں روک دیا گیا ۔

اس موقع پر رکن اسمبلی بھی گاڑی بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھاجنہیں پہلے غلطی کی نشاندہی کرائی گئی او اس کے بعد ان کو 200 روپے چالان کردیا گیا۔