105

حکو متیں گرانے کیلئے نوٹ نہیں ووٹ چاہئیں ، فواد چو ہدری

اسلا م آباد۔ وفاقی وزیر اطلا عات و نشریا ت فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جا تی ، حکو متیں گرانے کیلئے ووٹ چاہیں مگر آصف علی زرداری کے پا س ووٹ نہیں صرف نوٹ رہ گئے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سا ئیٹ ٹوئیٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلا عات فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مشو رہ دیتے ہو ئے کہا کہ وہ سیا ست دانوں کی بجا ئے قانو ن دانو ں سے ملا قاتو ں کو ترجیح دیں اس مفت مشو رے کا احساس انہیں ہفتوں میں نہیں بلکہ دنو ں میں ہو جا ئے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ حکو متیں قرار داد لا نے سے نہیں ٹوٹتی بلکہ اس کیلئے ووٹ ڈالنا ضروری ہو تا ہے مگر افسوس آصف زرداری کے پا س صرف نو ٹ رہ گئے ہیں نو ٹ کما نے کے چکر میں وہ ووٹ کھو چکے ہیں ۔