94

بلوچستان میں پٹرول وین اور ٹرک کے مابین تصادم

مستونگ۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک تیز رفتارو ین کا ٹرک سے تصادم ہوا جسکے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا اور ساتھ پولیس کی چوکی میں بھی آگ بھڑک اٹھی اس تمام واقع میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق اور پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 3 لوگ زخمی ہوگئے۔ اے سی پولیس کے مطابق مچھ کے قریب کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری تیز رفتاروین ٹرک سے ٹکرائی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور 5 افراد موقع پرہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور 4 افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے مچھ سول ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 زخمی جان کی بازی ہار گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔آگ لگنے سے قریب ہی موجود 3 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس کے مطابق وین میں موجود پیٹرول کوئٹہ سے سبی منتقل کیا جارہا تھا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔