166

عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور وزراء سے ملاقاتیں

ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزراء سے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فوادہ چوہدری، مشیر تجارت عبد رزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔

 
عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور وزراء سے ملاقاتیں

Prime Ministor ImranKhan Meet With Saudi SHAH Salman And Other Ministor During Saudia Visit

Posted by Khouji News on Tuesday, October 23, 2018

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم اور سعودی فرمانروا نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری اور وزیر توانائی و معنی وسائل سمیت سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین اور ڈائریکٹر پبلک انویسٹمنٹ فنڈنے بھی کی ملاقات کی۔ وزیرِاعظم نے ملک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کواجاگر کیا، اس دوران سعودی وزراء نے مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی جب کہ انہوں نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔