76

بجلی کی قیمتوں میں تین روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد۔ نیپرا نے عوام پربجلی گرانے کی تیاریاں کرلیں ،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس(آج) پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں دو سے پونے چارروپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ اسد عمرصدارت کریں گے۔ پاورڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دو سے پونے چارروپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جائے۔اس کے علاوہ بجلی کا ٹیرف پندرہ سے اکسٹھ فیصد مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔سمری کے مطابق ماہانہ پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیِ ملے گامگراکاون سے سو یونٹ استعمال کرنے والے سلیب ون میں آئیں گے جس کے تحت انہیں ستاسی پیسے فی یونٹ اضافی دینے پڑیں گے۔

سلیب ٹومیں ایک سو ایک سے دوسو یونٹ والے صارفین ہوں گے جوفی یونٹ ایک روپیہ بائیس پیسے زیادہ ادا کریں گے جبکہ سلیب تھری میں تین سویونٹ والے آئیں گے و دوروپیہ چار پیسے فی یونٹ زیادہ بل جمع کرائیں گے۔سلیب فور میں سات سو یونٹ والے شامل ہوں گے۔جوتین روپے بیاسی پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ اٹھائیں گے اورآخری سلیب فائیو کے تحت سات سویونٹ سے زائد استعمال والے اکسٹھ فیصد فی یونٹ زیادہ ادا کریں گے۔اجلاس میں یہ سمری منظور کیے جانے کا امکان ہے۔