109

ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع

پشاور۔وفاق کی ہدایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی وی اور ریڈیو کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ہے پشاور سنٹر کے علاوہ صوبے کے ریڈیو کے تمام مراکز اور پی ٹی وی سنٹر پشاور کے ملازمین کے تعلیمی اسناد چھان بین کے لئے صوبے کے تمام یونیورسٹیوں ، کالجز ، سکولوں کے علاوہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی بھیجوانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ریڈیو ، ٹی وی ، کے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بورڈ تشکیل دیا تھا سابق ادوار میں جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتیوں کی شکایات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے تنخواہوں کی ریکوری بھی کر دی جائیگی مختلف وقافی محکموں میں تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہو چکی ہے ۔