123

وزیراعظم نے معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی۔

 وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو درپیش معاشی بحران کے حل کے لئے خود ذمہ داری سنبھال لی ہیں، اس مقصد کے لیے وہ پیر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم معاشی بحران کے حل کے ایجنڈے کے تحت سعودی عرب، ملائشیا اور چین جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پیر کو دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ پہنچیں گے جب کہ منگل کو دارالحکومت ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں معاشی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب سے واپسی پر وزیراعظم آئندہ 3 روز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔