128

عمران خان کی بنی گالا میں ذاتی رہائش گاہ میں مسجد تعمیر

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا میں ذاتی رہائش گاہ میں مسجد تعمیرہو گئی ،وزیر اعظم نے ہفتہ کو وہاں نماز ادا کی ۔اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں ۔

تفصیل کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا دورہ کیا اور اس موقع پر نماز بھی ادا کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ فیصل جاوید اور نعیم الحق سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے بنی گالا میں مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا اور پانچ ماہ کی قلیل مدت کے اندر یہ مسجد تعمیر کروائی گئی۔