97

اسحاق ڈار کے رقوم کی منتقلی کیلئے کاروائی شروع

لاہور۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی اورلاہور کے چار بینکوں کے اکاؤنٹس میں پڑے کروڑوں روپے صوبائی حکومت کے نام منتقل کرنے کیلئے خط و کتاب شروع کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ لیٹرز چاروں ہینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو جاری کئے گئے ہیں۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ایل ڈی اے کے ذریعے گلبرگ تھری ایچ سات پر واقع اسحاق ڈار کے گھر کو حکومت پنجاب کے نام منتقل کروالیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) انوارالحق نے پراپرٹیز اوراکاؤنٹس کی ملکیت لینے کیلئے لیٹرز جاری کرائے۔