سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 3کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
سری نگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔دوسری جانب سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔بھارتی فورسز نے کارروائی میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعوی کیا۔