91

خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں رکشہ آنے سے 8 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے باعث8 افراد جاں بحق  اور کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ہیبت شہید اسٹیشن اور کندھ کوٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ پر چنگچی رکشہ مسافر ٹرین کی زد میں آگیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں8 افراد جاں بحق   اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے وقت چنگچی رکشے میں خواتین سمیت 15 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کشمور کو حادثے کی جگہ امدادی کاروائی کی ہدایت کی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔