71

شہباز شریف کی پھر احتساب عدالت میں پیشی

لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بروز منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو آج بروز منگل صبح آٹھ بجے عدالت کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں بتایاگیا ہے کہ شہباز شریف کو آج ان کا10 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔

جبکہ لیگی رہنماء و کارکنان سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت کے باہر جمع ہونگے لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو صرف اور صرف سیاسی انتقام کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ہم اس گرفتار ی کی مذمت کرتے ہیں۔مزید برآ ں شہبازشریف نے مطالعے کیلئے 10سے زائد کتابیں نیب کے حوالات میں منگوالیں ۔ ان کتابوں میں ملکی اور غیر ملکی مصنفین کی کتابیں شامل ہیں ۔