98

ثمر بلور کی جیت دہشت گردوں کی ہار ہے‘ اسفند یار ولی

پشاور ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ہارو ن بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے زریعے لے لیا، اے این پی شہدا وطن و جمہوریت کے امین ہیں ۔

انہوں نے ضمنی انتخابی نتائج پر اپنے رد عمل میں کہا ثمر بلور کی جیت دہشتگردوں کی ہار ہے، خیبر پختونخواہ کے شہریوں نے امن پر مہر تصدیق لگائی۔ انہوں نے کہا اے این پی نے دہشتگردوں کے سرپرستوں مالی مددگاروں ہمدردوں کو شکست دی ،صوبہ خیبر پختونخواہ میں متحدہ اپوزیشن کی اکثریتی کامیابی عوام کا عمرانی حکومت پر عدم اعتمادہے ،اے این پی نے وزیراعلیٰ کے گھر سے کامیابی حاصل کی ۔