83

ڈپٹی گورنرز سٹیٹ بینک سمیت چار بینکوں کے سربراہان برطرف

اسلام آباد: حکومت نے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، ایچ بی ایف سی سمیت کئی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اعلیٰ عہدے داروں کو برطرف کردیا۔ وفاقی حکومت نے متعدد مالیاتی اداروں کے اعلیٰ عہدے داروں کو برطرف کیا ہے اور یہ اقدام وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

برطرف کیے گئے افراد میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمس الحسن، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد، صدر و سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود،  صدر و سی ای او فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا، صدر و سی ای او ایس ایم ای بینک احسان الحق، کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ارکان ڈاکٹر شہزاد عنصراور ڈاکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔

حکومت نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئر پرسن ودیعہ خلیل کی بطور چیئر پرسن دوبارہ تقرری کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے۔ برطرف کردہ افسران کی جگہ جنہیں تعینات کیا گیا ہے ان میں زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شیخ امان اللہ کو بینک کا قائم مقام صدر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی سی ای او اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایس ایم ای بینک دلشاد علی احمد کو قائم مقام صدر و سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔