98

خیبر پختونخوا میں جدید طرزکے تھانے قائم کرنیکافیصلہ

پشاور۔صوبے میں جدید طرز پر نئے تھانے قائم کئے جائیں گے ۔ ٹریفک وارڈن پولیس سسٹم کوابیٹ آباد ، سوات اور مردان تک توسیع دی جائیگی ۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ امن وامان اور انصاف کی فراہمی کیلئے 62ارب روپے مختص کئے ہیں ۔ 

قانون کی بالادستی کے لئے محکمہ داخلہ ایک جامع منصوبہ تیار کریگا جس کے تحت سول مقدمات کو نمٹانے میں محکمہ قانون ، عدلیہ کی ہر قسم مدد اور حمایت کریگا۔