103

مہاجر کیلئے شناختی کارڈ بنوانے پر نادرا کا سابق آفیسر گرفتار

پشاور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی خصوصی ٹیم نے افغان مہاجرین کیلئے قومی شناختی کارڈ کے بنوانے کے الزام میں نادرا کے اعلیٰ سابق آفیسر کوگرفتار کرلیا ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر اسد مروت کی زیر نگرانی ایف آئی اے ٹیم نے نادرا کے سابق ڈپٹی ڈاریکٹر فضل اعظم کو افغان مہاجرین کیلئے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیااسی طرح ایف آئی اے پشاور کی ٹیم نے جعلی ادویات فروخت کرنے پر ملزم خوشدل خان کو گرفتار کرلیا ۔