61

خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش، حجم کم ہوکر 498 ارب ہو گیا ​​​​​​​

پشاور: خیبر پختونخوا کا 8 ماہ کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا۔

خیبر پختونخوا کا 613 ارب روپے مالیت کا 8 ماہ کا بجٹ آج (پیر کو) صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔ بجٹ کا حجم کم ہو کر 498 ارب پر آ گیا، پرویزخٹک حکومت نے 2017-18ء کے لیے اپنا آخری بجٹ603ارب روپے کا دیا تھا تاہم اب نظرثانی شدہ تخمینہ جات میں مذکورہ بجٹ کا حجم کم ہوکر498ارب روپے پر آ گیا ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا جاری مالی سال کا بجٹ سہ پہر3 بجے صوبائی اسمبلی اجلاس میں پیش کریں گے۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کابینہ کاخصوصی اجلاس آج (پیر کو) صبح 11بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔