99

وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے

صوابی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے قوم سے خطاب کریں گے،مہنگائی عارضی بھونچال ہے، پروپیگنڈا زیادہ کیا جارہا ہے، قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤ ن کریں گے۔

صوابی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے، ضمنی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلی بار حقائق سامنے لائے اور معاشی صورتحال سے قوم کوآگاہ کیا، مہنگائی عارضی بھونچال ہے۔

پروپیگنڈا زیادہ کیا جارہا ہے، قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا ؤ ن کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے قوم سے خطاب کریں گے جب کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہم قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے۔