293

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس 42 ہزار 523 کی سطح پر بند

کراچی۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کی تیزی، 100 انڈیکس 42 ہزار 523 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایا امریکی صدر کے بیان کے بعد پاک امریکا کشیدہ تعلقات کو بھی خاطر میں لائے اور مسلسل پانچ روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کار رجحان جاری رہا۔ صرف جمعے کے روز ہی مارکیٹ میں 615 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 42 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا۔

رواں ہفتے بیرونی سرمایا کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کی۔ اس کے مقابلے سال 2017 کے آخری 6 ماہ میں مارکیٹ میں 7 ہزار پوائنٹس سے لگ بھگ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔