36

جعلی اکاؤنٹس ٗ تمام کھاتوں کے بائیو میٹرک کا فیصلہ

کراچی۔ملک میں اربوں روپے مالیت کے چندجعلی اکاؤنٹس کی ذرائع ابلاغ میں نشاندہی پراسٹیٹ بینک آئندہ ہفتے ایک بڑاقدم اٹھاتے ہوئے تمام پرانے بینک کھاتیداروں کے بائیومیٹرک پلان کا اعلان کریگا۔

اس ضمن میں بینکنگ سیکٹرذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام بینک اکاؤنٹس کو مرحلہ وار بائیومیٹرک کرنے کیلیے مرکزی بینک نے ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے جوآئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ تمام کمرشل بینکوں میں مجموعی طور پر 5 کروڑ اکاؤنٹس سے زائد اکاؤنٹس کام کررہے ہیں جبکہ ملک بھر میں اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک کا نوٹیفکیشن 2015 میں جاری ہوا تھا۔ جون 2016 سے تمام بینک اکاؤنٹس بائیو میٹرک کے بعد ہی آپریٹ کیے جارہے ہیں لیکن سال 2016 سے قبل کھولے گئے پرانے بینک اکانٹس کی بائیو میٹرک نہیں کی گئی ہے جسے موثر بہ عمل بنانے کے لیے جامع پلان تیار کرلیاگیاہے۔