67

میمو گیٹ اسکینڈل کیس سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو پریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل سماعت کے لئے مقرر کردی۔ 

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ اور داخلہ کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔