82

وفاقی حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلز کے لئے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 24 ہزار زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی پر ساڑھے 5 روپے فی یونٹ سبسڈی کی تجویز ہے، اور سبسڈی کی منظوری آئندہ کابینہ اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔