101

ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور: رواں ماہ اومان میں شیڈول ایشین چیمپئنز  ہاکی چیمپئن شپ کے لئے ابتدائی حکمت عملی تیاری کر لی گئی۔

گرین شرٹس ایشیائی ایونٹ کا حصہ بننے سے قبل میزبان اومان ٹیم کے خلاف 16 اکتوبر کو پریکٹس میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے قومی اسکواڈ کی 2 ٹیمیں بنا کر آپس میں میچز کھیلنے کی بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

ایشین چیمپیئن شپ 18 اکتوبر سے مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کوریا کے ساتھ کھیلے گا جبکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی اومان، ملائشیا، بھارت اور جاپان سے بھی نبرد آزمائی ہوگی۔

پاکستان کو خیرباد کہنے والے فارن کوچ راولینٹ اولٹمینز کی ٹیم ملائیشیا 25 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کرے گی۔ اومان میں کھیلے جانے والے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ  19 اکتوبر کو کوریا کے ساتھ کھیلے گا، کوریا عالمی رینکنگ میں 14 ویں نمبر کی ٹیم ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر کھڑا ہے، روائتی حریف بھارت عالمی رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے ساتھ 20 اکتوبر کو ایکشن میں دکھائی دے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں 33 ویں نمبر کی ٹیم اومان سے 22 اکتوبر کو کھیلنے کا موقع ملے گا جس کو حال ہی میں ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان نے 10 گول کئے تھے جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم 24 اکتوبر کو جاپان سے نبرد آزما ہوگی، عالمی رینکنگ میں جاپان 16 ویں نمبر کی ٹیم ہے۔