50

پی آئی اے میں مالی بحران سنگین ٗ تنخواہیں بند

پشاور۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 13ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی مالی بحران کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سنگین شکل اختیار کر گئی ہے جبکہ ڈیلی ویجیزاور ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

ادھرپشاور میں بعض عہدیداروں کی جانب سے تیل فروخت کرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں پی آئی اے میں 13ہزار سے زائدملازمین کو ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جاتے ہیں لیکن رواں ماہ کیش فلوکی تنگی کے باعث ابھی تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہ ہو سکی ۔