85

تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج

لاہور۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون رشیدنے تارکین وطن کوووٹ کاحق دینے سے متعلق فیصلہ کے خلاف خواجہ سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تارکین وطن کی رجسٹریشن پہلے کی گئی،قانون بعدمیں بنا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے رولزاوررجسٹریشن کاطریقہ کار طلب کر لیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تارکین وطن کوووٹ دینے سے متعلق فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔