60

تھر میں قحط کا نوٹس‘ایڈیشنل سیکرٹری صحت سندھ طلب

اسلام آباد۔ صدر مملکت عارف علوی نے تھر میں قحط کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صدر عارف علوی نے تھر میں قحط زدہ علاقوں کا نوٹس لے لیا ہے اور سندھ حکومت سے تھر کے قحط زدہ علاقوں کی صورت حال پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت کو تھر کے عوام کی مدد کرنی چاہئے اور قحط زدہ علاقوں کے حوالے سے کوئی مستقل پالیسی تشکیل دی جانی چاہئے جبکہ عارف علوی نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قحط پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت فوراً ٹھوس اقدامات کرے ۔