72

اورکزئی ایجنسی میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات

اورکزئی۔اورکزئی ایجنسی میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات شدید طوفانی بارش سے متعدد مکانات کی چھتیں اور چار دیواریاں زمین بوس ۔ اورکزئی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور طغیانی سے چلتی گاڑیاں پھنس گئیں ۔

ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور با غات تباہ ۔لینڈ سلا ئینڈگ سے متعدد شاہراہوں پر آمد ورفت معطل بجلی اور ٹیلی فونک نظام درہم بر ہم تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ۔ رات گئے تک جاری شدید طوفانی بارش کے دوران اورکزئی ایجنسی کے متعدد علاقوں میں کچے مکا نات کی چھتیں اور چار دیواریاں گرنے کیساتھ ساتھ بارش کے دوران سیلابی ریلوں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کے باعث چلتی گا ڑیاں سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئیں ۔ 

جبکہ اورکزئی ایجنسی کے بشتر علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائینڈنگ سے بعض شاہراہوں پر آمد ورفت عارضی طورپر معطل ہوکر رہ جانے کیساتھ ساتھ بھی ٹیلی فونک نظام بھی درہم برہم ہوتا رہ گیا۔ طوفانی بارشوں کے دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ متائثرہ علاقوں کے مکینوں نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری مالی امداد کی اپیل کرتے ہو ئے داد رسی کا مطا لبہ کیا۔