63

وزیراعظم کا دورہ چین ‘وفاقی کابینہ کااجلاس طلب

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس جمعرات کوطلب کرلیا، وزیرخزانہ اسد عمرملک کی اقتصادی صورتحال پربریفنگ دیں گے‘اجلاس میں وزیراعظم دورہ چین کے حوالے سے کابینہ سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلا س میں ملک کی اقتصادی اورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا اور وزیرخزانہ ملک کی اقتصادی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کابھی جائزہ لیاجائے گا اوروزیراعظم کوبیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے اقدامات سے آگاہ کیاجائے گا۔