70

خیبر پختونخوا میں 30بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ

پشاور۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے بے نامی اکاونٹس کی تحقیقات میں مزید اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے جبکہ پشاورسمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 30 سے زائد بے نامی اکاونٹس کا کھوج لگا لیاگیا ہے ۔

ذرائع مطابق پشاور مال روڈ کے بعد مینگورہ میں بھی ایک نجی بینک سے 90 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہے تحقیقات میں یہ بھی سامنا آیا ہے کہ یہ تمام ٹرانزیکشنز سینٹ انتخابات کے دوران بے نامی اکاونٹس سے کی گئی ہیں اس ضمن میں تین افراد کو گرفتار بھی کیاگیا جس سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی بھی توقع ہے ۔