112

پشاور میں برن اور ٹراما سنٹرکا رواں ماہ آغاز

اسلام آباد۔خیبرپختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں تعمیر کیا جانے والا پہلا برن اور ٹراما سینٹر رواں ما ہ کے اختتام تک باقاعدہ کام شروع کردے گا۔صوبائی حکومت کے ترجمان اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ برن اور ٹراما سینٹر 20 کینال اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر یو ایس ایڈ کے تعاون سے 2 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برن اینڈ ٹراما سینٹر میں 120 بستروں سمیت بین الاقوامی معیار کے مطابق دیگر سہولتیں فراہم کی جائینگی۔