58

خیبر پختونخوا ‘18 افسروں کی تقرریوں کے احکامات

پشاور ۔صو بائی حکو مت نے18 افسروں کی ترقی ٗ تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق سیکر ٹری فنانس فاٹا سیکر ٹر یٹ سید کامران شاہ کو سیکر ٹر ی پروڈکشن اینڈ لائیو ہڈ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو محکمہ تعلیم میاں عادل اقبال کو ایڈیشنل سیکر ٹری ہاؤ سنگ ٗوقار علی خان کو ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ داخلہ ٗعمران حسین رانجھا کو ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ داخلہ ٗنوید احمدکو ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو تعینات کیا گیا ہے

محکمہ خزانہ کے ٹریژری آفیسر اعتبار خان ٗ رب نواز ٗآفتاب احمد ٗسید صادق حسین ٗعبدالوحید ٗہدایت اللہ ٗروح اللہ کو گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ سعید الرحمان ٗ محمد ہارون اور میر زلی خان کو گریڈ انیس میں ڈسٹر کٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ٗتحصیلدار ابراہیم شاہ اور عامر محمد کو گریڈ سترہ میں ریگولر بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ٹو کمشنر عبدالاکرم کو ڈپٹی سیکر ٹری محکمہ تعلیم اور اے اے سی لوئر کوہستان محمد رفیق کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر ملاکنڈ تعینات کیا گیا ہے ۔