54

تھانہ بھانہ ماڑی ‘ایس ایچ او کی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

پشاور ۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج تنویر اقبال نے غیر قانونی بیدخلی کے مقدمے میں انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر تھانہ بھانہ ماڑی کے ایس ایچ او کی تنخواہ اور جی پی فنڈ قرق کرنے اور اُس کے خلاف علاقہ مجسٹریٹ کو انکوائری شروع کرنے کے احکا مات جاری کرد یئے ہیں ٗ

پشاور کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں غیر قانونی بیدخلی کے ایک کیس میں تھانہ ماڑی کے پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو غیر قانونی بیدخلی کیس میں انکوائری رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن ایس ایچ او نے رپورٹ جمع نہیں کی جس کے بعد فاضل عدالت کے جج علاقہ مجسٹریٹ کو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف دفعہ 174کے تحت انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے اور ساتھ ہی اُ س کی تنخواہ اور جی پی فنڈ بند کرنے کے ابھی احکامات جاری کئے۔