86

بلوچستان کی خوشحالی کیلئے پر عزم ہیں ، وزیراعظم

کوئٹہ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ 

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام محمد کمال نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال بالعموم اور صوبے میں ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی رفتار پر بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔